دنیا کی سیفٹی اور سیکیورٹی کی پریمیم نمائش کا 21 واں ایڈیشن 20 سے 22 جنوری 2019 کو دبئی میں ہوگا۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے جو کہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ افریقہ اور برصغیر پر بھی اثر رکھتا ہے ۔ انٹرسیک دبئی دنیا بھر کے صنعت کاروں کو اس نمائش میں شرکت کرنے پر مجبور کرتی ہے اور تجارتی خریداروں کے لئے نئے تجارتی مواقع فراہم کرتی ہے۔
انٹر سیک کے بیسویں ایڈیشن میں 1,337 نمائش کنندگان نے 59 ممالک سے اور تقریباً 28,000 تجارتی خریداروں نے شرکت کی۔ انٹر سیک دبئی 2018 میں 15 قومی پویلین شامل تھے۔
انٹرسیک کے چا ر بڑے سیکشنز کمرشل اور انفارمیشنل سیکیورٹی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور پلیسنگ، سیفٹی اور صحت اور فائر اور ریسکیو کے ساتھ بہترین پروفائل رکھتا ہے۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان انٹرسیک 2019 میں پاکستان پویلین کا انعقاد کریگا جن میں امریکن سیفٹی، انڈسٹریل سیفٹی، سیف ہینڈ، سن ٹیکس گلوز، ایم آر سنز، رشید احمد اینڈ سنز، شریف ٹیکس اور جے این اے انڈسٹریز جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔
حارث انٹرپرائزز اس نمائش میں پرائیوٹ اسٹال کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کریگا۔
چونکہ انٹرسیک پاکستانی خریداروں کے لئے ایک اہم نمائش ہے اس لئے تجارتی خریداروں کی بڑی تعداد اس نمائش میں متوقع ہیں۔ 2018 کی نمائش میں تقریباً 400 تجارتی خریداروں نے اس نمائش کا رخ کیا۔
آنے والی انٹرسیک جدّہ 14 سے 16 اپریل 2019 کو منعقد کی جائے گی۔