عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے مابین اجلاس کا انعقاد

215

کراچی
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے کینیڈا ۔ پاکستان بزنس کونسل (سی پی بی سی) کے صدر سمیر دوسال کے ساتھ حال ہی میں یو آئی ٹی کیمپس کراچی میں ایک اجلاس منعقد کیا جنہیں تعلیم کے شعبوں میں دونوں اقوام کے لئے مواقع کی تلاش کے ضمن میں یو آئی ٹی کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا۔
اجلاس کا انعقاد کینیڈا پاکستان بزنس کونسل (سی پی بی سی) کے تعاون سے کیا گیا جو کینیڈا پاکستان ایجوکیشن کونسل کے قیام کیلئے وی پی او ۔ سی پی بی سی کے اقدام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے وی پی او اور کینیڈا کا پرنسپل نیٹ ورک پارٹنر ہے۔
اجلاس میں متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں ہیڈ آف گرانٹس ہنر فاؤنڈیشن A/Cdr ایم نثار الدین، کیمبرج ایڈوائزرز نیٹ ورک کے سی ای او سید اظہر رضوی، راسٹیک ٹیکنالوجیز کے سی ای او رفیق لاکھانی، مائنڈ سٹارم انجینئرنگ کے سی ای او محمد اویس، سی بی بی پاکستان چیپٹر کے کوآرڈینیٹر تطہیر ظفر اور چیئرمین وی پی او علامہ ایس باقر زید شامل تھے۔
سی پی بی سی کے صدر سمیر دوسال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور کینیڈا کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت اور باہمی تعاون اور مشترکہ ترقیاتی اہداف میں شامل ہونے کی صلاحیت کے بارے میں گفتگو کی۔
اس موقع پر عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) کے نمائندوں نے کہا کہ یہ ہمارا مجموعی کام ہے اور ہر ایک کینیڈا پاکستان ایجوکیشن کونسل کے کاز کیلئے پرعزم ہے۔ ہمیں کینیڈا اور پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کیلئے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ کینیڈا میں دن کے اختتام پر ادارے خودمختار ہیں لہذا یہ کوئی ایک شخص نہیں ہے جو یہ طے کرے یا حکم دے کہ کینیڈا میں ایک مخصوص یونیورسٹی کیلئے پاکستان میں شراکت داری کرنا ضروری ہے۔ لیکن ہم کیا کر سکتے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ جب لوگ کینیڈا کا سفر کرتے ہیں، ہم یونیورسٹیوں سے ملاقات کرتے ہیں اور انہیں پاکستان میں صلاحیتوں اور یہاں موجود مواقع کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ ہمیں کینیڈا اور پاکستانی شہریوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اس بارے میں بات کا آغاز کرنا ہے کہ وہ مل کر کیا کر سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم ان چیزوں کو دیکھیں گے۔