شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے لیے لاہور منتقلی مؤخر 

64

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے لیے لاہور منتقلی مؤخر کر دی گئی ،منسٹر انکلیو میں ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کمر درد ٹھیک نہ ہو سکا، انہیں خرابی صحت کے باعث لاہور منتقل نہیں کیا جا سکا، شہباز شریف کی روزانہ کی بنیاد پر فزیو تھراپی جاری ہے اور وہ سب جیل قرار دی گئی اپنی رہائشگاہ پر ہی موجود رہیں گے ۔پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ آج جمعرات کو منسٹر انکلیو میں رہائشگاہ پر ان کا طبی معائنہ کرے گا۔ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم خرابی صحت کے باعث انہیں لاہور منتقل نہیں کیا جا سکا ۔