بھارت اقلیتوں کے حقوق کو پامال بھی کررہا ہے،رانا عدنان خان

34

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاں،جنرل سیکرٹری چودھری عمرفاروق گجرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں قتل و غارتگری ہورہی ہے۔ بھارتی تسلط سے آزادی، حق خودارادیت اور بنیادی شہری حقوق مانگناکشمیریوں کے لیے جرم بنادیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت سیکولر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے، مگر اقلیتوں کے حقوق کو پامال بھی کررہا ہے۔ ہندو اکثریت کے مقابلے میں مسلمان بھارت کی سب سے بڑی اقلیت ہیں، مگر ان کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں اور انہیں فرقہ وارانہ اختلافات میں الجھا کر تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ انتہا پسند ہندووں کو آئندہ انتخابات میں زیادہ ووٹ مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی الیکشن آتا ہے، انسانی جانوں کا ضیاع اور مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے خطرات منڈلانے لگتے ہیں۔ گویا ہندو الیکشن جیتنے کے لیے نہ صرف مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں بلکہ پاکستان کے خلاف زبان درازی بھی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ الیکشن تو حکومت جیت جاتی ہے مگر معاشرے میں نفرت اور تعصبات موجود رہتے ہیں، جس سے سیکولرازم کے بھارتی دعوے چکنا چور ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی عالمی اداروں کو نظر آرہی ہے اور نہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ بھارت میں تمام قومیتوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔ مسلمانوں کے خون کی حیثیت گائے جیسے جانور کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔مسلمانوں کو گاو کشی کے بہانے سے قتل کیا جارہا ہے۔ایک ساز ش کے تحت بھارت میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ جس کے لیے سازش کے تحت فرقہ وارانہ تعصبات کو ابھارے جانے کا خدشہ ہے۔ تاکہ افراتفری کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔