گیس کے بدترین بحران نے عوام کیلیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں،امیرالعظیم

46

لاہور (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں گیس کے بدترین بحران نے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ کئی کئی گھنٹوں تک گیس کی عدم دستیابی اور پریشر کم ہونے سے کھانا پکانا ممکن نہیں رہا۔ گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں۔ بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے سنگین نوعیت اختیار کرچکا ہے مگر متعلقہ ادارے اور حکمران اس حوالے سے عوام کی آہ وبکا پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ گیس اور بجلی کی طویل بندش پر لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ پنجاب کے کئی شہروں میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے لوگوں کے روز مرہ کے معاملات درہم برہم اور زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ عوامی مسائل کو حل کرنا حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے۔ حکومت بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے محض دعووں اور باتوں کے بجائے سنجیدگی دکھائے اور عملی اقدامات کرے۔ گیس کی کمیابی عوام کے لیے اذیت کا باعث بن چکی ہے۔ بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ مزدوروں کے لیے روزگار کے مواقع ختم ہوکر رہ گئے۔ سرمایہ دار پاکستان میں نامساعد حالات کے پیش نظر سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار معدنی وسائل پر ہوتا ہے۔ الحمدللہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کے سامنے کشکول پھیلانے کے بجائے قومی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے اپنے وسائل پر انحصار کیا جائے۔
ہارون آباد‘ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم ‘ایک شخص جاں بحق ‘دوسرا زخمی
ہارون آباد (آئی این پی )فور ٹ عبا س رو ڈ جاودگر موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو تکر مار دی ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ فور ٹ عباس روڈ تھانہ فقیروالی کی حدود میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس سے فور ٹ عباس کا رہائشی ایک نو جوان جان کی بازی ہار گیا اور ایک زخمی ہو گیا پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمی ہو ریسکیو 1122نے رورل ہیلتھ سنٹر فقیروالی منتقل کر دیا۔
الائیڈ اسپتال فیصل آباد میڈیکل یو نیورسٹی سے نومولود کی کمبل میں لپٹی نعش برآمد
فیصل آباد(آئی این پی)الائیڈ اسپتال فیصل آباد میڈیکل یو نیورسٹی سے نومولود کی کمبل میں لپٹی نعش برآمد۔ گز شتہ روز الائیڈ اسپتال فیصل آباد میڈیکل یو نیورسٹی کے کینسر وارڈ کے عقب سے نومولود کی کمبل میں لپٹی نعش برآمد پولیس نے شہری کی اطلاع پر نعش قبضہ میں لیکر الائیڈ اسپتال کے شعبہ فرانزک میں جمع کروا دی رواں سال نومولود کی ملنے والی یہ پہلی نعش ہے گز شتہ سال نومولودوں کی 22نعشیں ملی تھیں پو لیس کسی ایک نومولودکے ملزم کا تلاش کر نے میں ناکام رہی ۔
ڈی آئی خان ‘بگوانی جنوبی سے زمینداراغوا
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )بگوانی جنوبی سے معروف زمینداراغوا۔بگوانی جنوبی سے گزشتہ روز8مسلح افراد نے معروف زمیندارمرید عباس ولد پائندہ خان کواغواء کرلیااورموقع سے فرارہوگئے ۔ اس واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کوکی گئی جس نے اغواء ہونیوالے زمیندار کی بازیابی کے لیے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی تاہم زمیندارتاحال بازیاب نہیں ہوسکاتھا۔