تلخ کلامی پر پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا10برس بعد گرفتار

68

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 10 برس سے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او محمد اجمل اور دیگر اہلکاروں نے سمنگلی روڈ پر گیس دفتر کے قریب سے ملزم عبدالحنان خلجی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم 2008ء میں پولیس اہلکار مقبول شاہ کو تلخ کلامی کے بعد قتل کرنے کے بعد سے فرار تھا۔