بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کا اسمبلی کے سامنے احتجاج

40

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کا، صوبائی وزرا اوربیورو کریسی کے کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج، مدت پوری کرنے اور ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کی قیادت میں بلوچستان کی میونسپل کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور کونسلروں نے صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مدت پوری ہونے سے قبل بلدیاتی ادارے تحلیل کررہی ہے، بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہیں کیے جارہے، گزشتہ مالی سال کا بجٹ بھی نہیں دیا گیا،ہمیں کم از کم رواں سال کے مارچ کے آخر تک کی مدت دی جائے اور فنڈز بھی جاری کیے جائیں ۔