امر??? خف?? ا?جنس? پا?ستان?و? ?? جا سو س? ?رت? ?? ، برطانو? اخبار ?ا دعو??

270

امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے پاکستانیوں کی جا سو سی کا انکشا ف

بر طا نو ی اخبا ر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی پاکستانیوں کی جاسوسی میں مصروف ہیں۔ اسکائی نیٹ نامی خفیہ پروگرام کے ذریعے 2012 میں پاکستان سے ساڑھے 5کروڑ موبائل فون ریکارڈ کا تجزیہ حاصل کیا گیا،ڈرون حملے اسی فون ریکارڈ اورسیل فون ٹریکنگ کی بنیاد پر کیے جاتے تھے۔ اسامہ بھی اسی پروگرام کی نشان دہی پر مارا گیا،

واشنگٹن : پاکستانیوں پر نظر رکھنے کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی ”نیشنل سیکورٹی ایجنسی“ نے ایک اسکائی نیٹ نامی خفیہ پروگرام تیار کیا تھا جس کا مقصد پاکستانیوں کے موبائل فون ریکارڈ سے ان کا دہشت گردوں سے رابطوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

برطانوی اخبار ”انڈی پینڈنٹ“ نے ’دی انٹرسیپٹ‘ کی رپورٹ کا حوالہ دے کر کہا کہ جون2012 میں تجربے کے طور پر امریکی سسٹم میں پاکستان سے ساڑھے 5کروڑ موبائل فون ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا۔

ڈرون حملے بھی اسی فون ریکارڈ اورسیل فون ٹریکنگ کی بنیاد پر کیے جاتے تھے۔اسامہ کو بھی اسی پروگرام کی نشان دہی پر مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیٹا بیس میں دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے دس لاکھ لوگوں کا ڈیٹا رکھا گیا ہے اس کی معلومات کا اشتراک آپس میں امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کرتی ہے۔