ماہ فروری میں لیاقت باغ راولپنڈی میں ڈویژنل ورکرز کنونشن ہوگا

65

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ ماہ فروری میں لیاقت باغ راولپنڈی میں ڈویژنل ورکرز کنونشن ہوگا۔ جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی رہنما بھی خطاب کریں گے۔ایم ایم اے 2018ء کے انتخابات کے لیے بنائی گئی تھی۔مرکزی مجلس شوریٰ نے طے کیا ہے کہ آئندہ ہمارے تمام پروگرام اپنے جھنڈے اور نشان کے تحت ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید مودودی ؒ بلڈنگ میں ضلعی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان شوریٰ نے حلف اُٹھایا۔اس موقع پر ارکان شوریٰ کی مشاورت سے چودھری منیر احمد کو نائب امیر ضلع جبکہ راجا ممتاز حسین ٗ ملک عبدالعزیز اور ملک عمران کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں منصوبہ عمل اور بجٹ برائے سال 2019 ء کی بھی منظوری دی گئی ۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ 2019ء کو دعوت اور تربیت کا سال قرار دیا گیا ہے۔ امسال دعوت اور تربیت کے اموراور پروگراموں کو ترجیح دی جائے گی ۔زونل اور یونین کونسل کے ذمے داران بھی انہی خطوط کو مد نظر رکھ کر کام کو آگے بڑھا ئیں۔ضلعی سطح پر بھی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان چودھری رحمت الہی اور دیگر مرحومین کے لیے مغفرت اور بیماروں کے لیے صحت کی دُعا بھی کی گئی ہے۔