سالان? ??س? ر?ن?نگ،پا?ستان تنزل? ?? بعد چ??? نمبر پر

216

بنگلادیش سے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیسٹ ریکنگ میں تیسری پوزیشن برقرار رکھنے والی پاکستانی ٹیم سالانہ رینکنگ میں تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئی۔

کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔

رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود پاکستان ٹیم سالانہ درجہ بندی میں تین درجے تنزلی کا شکار ہوگئی۔

سالانہ درجہ بندی میں جنوبی افریقی ٹیم سر فہرست ہے جب کہ آسٹریلیا دوسرے،نیوزی لینڈ تیسرے،بھارت چوتھے اور انگلینڈ کا پانچواں نمبر ہے۔
پاکستان کی چھٹی،سری لنکا کی ساتویں اور ویسٹ انڈیزآٹھویں پوزیشن پر ہے۔