برٹش کونسل ، پئیرسن کی جانب سے بہترین کارکردگی پر طلباء کی کاوشوں کو سراہا گیا

291

پاکستانی طلباءکا بین الاقوامی تعلیم میں دنیا، ایشیا اور پاکستان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ 
کراچی
برطانیہ کا تعلیمی ادارہ برائے تعلیم اور امتحانات پئیرسن پاکستان میں تعلیم کے معیار اور بہترین ماحول فراہم مہیا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ ملک میں سیکھنے کے عمل میں طلباء کو میسر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
پاکستان میں پئیرسن برٹش کونسل پاکستان کے ساتھ اشتراک سے کام کر رہا ہے۔پاکستانی طلباء کی بہترین کارکردگی کو سراہنے کے لیے کراچی میں آج ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو جنھوں نے دنیا، ایشیا اور پاکستان میں پرائمری، جی سی ایس ای اور اے لیول کے امتحانات برائے سال 2018 میں بہترین تعلیمی کارکردگی پر انعامات دئیے گئے۔
اس تقریب میں ڈیرک رچرڈسن، وائس پریزیڈنٹ، کوالٹی سروسز اینڈ گورننس، پئیرسن ایجوکیشن لمیٹڈ، پریمیلہ پولارج، ریجنل ڈائریکٹر ایشیا، پئیرسن، فیصل محمود، بزنس ہیڈ پاکستان، پئیرسن، امتیاز رضی، ڈائریکٹرامتحانات، برٹش کونسل، طلباء، اساتذہ اور والدین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
ڈیرک رچرڈسن، وائس پریزیڈنٹ، کوالٹی سروسز اینڈ گورننس، پئیرسن ایجوکیشن لمیٹڈ نے کہا کہ پئیرسن پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور طلباء کو معیاری تعلیم پہنچانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر ے گا۔
پریمیلہ پولارج، ریجنل ڈائریکٹر ایشیا، پئیرسن نے پاکستان میں جاری تعلیمی اور ووکیشنل تربیت کو ایشیا میں تعلیمی فروغ کے لیے اہم سمجھا اور کہا کہ طلباء کی بہترین کارکردگی اور دلچسپی خوش آئند ہے اور طلباء کی صلاحیت اور محنت پر والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔
برٹش کونسل کے مائیکل ہالگیٹ، ایریا ڈائریکٹربرائے سندھ اور بلوچستان نے کہا کہ پئیرسن کے ساتھ مل کر کام کرنا خوش آئند ہے ۔برٹش کونسل پئیرسن کے ساتھ مل کر مختلف ممالک میں کام کر رہا ہے۔بر ٹش کونسل مساوی مواقع فراہم کرنے پر کوشا ں ہے اور ایڈ ایکسل تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو کہ گورنمنٹ آف پاکستان کا بھی ہدف ہے۔
اس ورکشاپ میں اساتذہ اور طلباء کے والدین نے پئیرسن کی تعلیمی کاوش کو سراہا۔ پئیرسن کے بزنس ہیڈ پاکستان فیصل محمود نے بتایا کہ اساتذہ اپنی بھرپور محنت سے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔