سابق وزیراعظم کا نام اسپتال سے ہٹا دیا گیا

247

لاہور:سابق وزیراعظم  نواز شریف  کے نام  سے منسوب اسپتال سے  نواز شریف نام  ہٹا دیا  گیا۔

 تفصیلات  کہ مطابق نواز شریف سوشل سیکیورٹی اسپتال کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نواز شریف کے نام  کو اسپتال کے نام سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 گورننگ باڈی نے اسپتال کا نیا نام “سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ” اسپتال رکھا  ہے اور اسپتال کے نئے نام  کوبورڈ پربھی آوایزاں کیا جاچکا ہے۔

واضح  رہے کہ  سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ اسپتال لاہور کی ملتان روڈ پر واقع ہے جس میں  550 بستر  ، 900 سے زائد ملازمین ہیں، جب کہ اسپتال میں آئی سی یو، سی ٹی اسکین، میمو گرافی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس آپریشن تھیٹرز موجود ہیں۔