جنرل پرویز کے اکاؤنٹس سے رقم کس نے نکالی

152

پاکستان کے عدالتی نظام میں مقدمات طویل عرصے تک زیر التوا رہنے اور ان کا فیصلہ نہ ہونے کے سبب بہت سے ملزم ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور وی آئی پی ملزمان تو ہر طرح کے فوائد سمیٹتے ہیں۔ پاکستانی آئین تین مرتبہ معطل کرنے والے اشتہاری ملزم جنرل (ر) پرویز مشرف کے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوا لی گئی۔ عدالت نے صرف برہمی کا اظہار کیا اور بس۔ ظاہر ہے اس کام میں بینک کا عملہ اور اعلیٰ افسران بھی ملوث ہوں گے۔ اگر کسی عام شہری کا معاملہ ہوتا اور اس کے اکاؤنٹ میں دو چار لاکھ ہوتے تو اسے اپنے پیچھے گھر والوں کو ایک پائی بھی دینے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اشتہاری ملزم جب ملک میں تھا تو اسے ہمارا نظام مراعات دے رہا تھا ناقابل ضمانت وارنٹ کا چودھری نثار کو پتا تھا نہ عدالت عطمیٰ کو علم۔ جنرل پرویز بڑے مزے سے ملک سے نکل گئے۔ آج تک پتا ہی نہیں چلا کہ ایک ملزم، غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہونے کے باوجود ملک سے کیونکر نکل گیا۔ یہاں منتخب وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر اصرار ہے۔ کیا یہی تبدیلی آئی ہے۔ اس مقدمے کو کون کھولے گا کہ جنرل پرویز کے اکاؤنٹس سے رقم کس نے نکالی۔ بات تو بڑی آسان ہے۔ لیکن جنرل پرویز مشرف کا معاملہ ہے اس لیے یہ بھی گول ہو جائے گا۔