تین روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش برآمد

250

بہاولپور    میں  پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے کی لاش  برآمد کرلی اور ملزم کوگرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور   کے علاقے  چنی  گوٹھ سے اغوا ہونے والا 10سالہ  طالب  علم  احسن  عبداللہ کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ بچے کو اغوا  کرکے قتل کرنے والابچے کا  چچا زاد بھائی  نکلا۔لواحقین  کو  کچھ گھنٹوں کہ بعد اغوا  کارو  کا تاوان کی ادائیگی کے لیے فون کالز آنا شروع ہوگیا، جس کہ بعد ورثاء نے  پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

  تھانہ چنی گوٹھ کی پولیس نے گزشتہ رات شک کی بنیاد پر مغوی  کے چچا زاد کو حراست میں لےکر پوچھ گوچھ کی تو ملزم نے بچے کے قتل کا اعتراف  کرتے ہوئے لاش برآمد کرا دی۔

واضح رہے کہ   3 روز قبل  احسن عبداللہ گھر سے کھیلنے کے لیے گیا اور واپس نہ لوٹا  جس کے پر لواحقین نے پولیس میں مقدمہ درج کرادیا تھا۔