اسد اللہ بھٹو کی حزب اللہ جکھرو سے بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

116

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو سے ان کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے دارلعلوم تفہیم القران پہنچ کر امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو سے ان کے بہنوئی نذیر جکھرو کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، تمام سوگواران پسماندگان لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔ اس موقع پردیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے رہنما ممتاز حسین سہتو، سابق رکن سندھ اسمبلی صدر پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن حاجی انور خان مہر ،سابق ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن ،پیما کے رہنما ڈاکٹر عبدالمجید میمن ،ڈاکٹر غیاث الشان سمیت دیگر شخصیا ت نے دارلعلوم تفہیم القران پہنچ کر مولانا حزب اللہ جکھرو سے انکے بہنوئی نذیر احمد کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، پسماندگان کو صبرعطا کرے۔آمین ۔