پییوما اور میبیلین نیو یارک کا اشتراک میک اپ اورکھیل کے آرام دہ لمیٹڈ ایڈیشن کلیکشن

244

:نیو یارک

پیوما بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کا سامان تیار کرنے والوں اورمیبیلین نیویارک کی نمبر ون میک اپ کا سامان تیار کرنے والوں نے باہمی اشتراک سے پہلی مرتبہ پیوماxمیبیلین(PUMA x Maybelline) اسپیشل ایڈیشن تیار کیا ہے۔ اس میں خوبصورتی ، فیشن اور کھیل کو ایک ہی جگہ جمع کرکے میک اپ کلیکشن کی ایک نئی صورت دی گی ہے۔

پیوماxمیبیلین میک اپ کا مجموعہ ہمیشہ کی طرح صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیاہے۔ اس کی تیاری میں جنریشن زیڈ اور اور ان کی بعد اکیسویں صدی کی جنریشن کی ضروریات کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ اسپورٹس فیشن کے جنون کو پیش نظر رکھتے ہوئے میبیلین نے پیوما 150 سرکردہ زنانہ اسپورٹس ملبوسات بنانے والوں 150 کے ساتھ اشتراک کیا تاکہ ایک اعلیٰ کارکردگی کا حامل اور اسٹریٹ اسٹائل میک اپ کلیکشن تیار کیا جاسکے۔ میبیلین نیویارک کی ڈپٹی جنرل مینیجر تریشا آیاگری کہتی ہیں کہ ہماری نوجوان صارف فعال طرز زندگی کو ترجیح دیتی ہے، چاہے وہ کیریئرہو یا ان کی اپنی ذات ہی کیوں نہ ہو۔ وہ ہمیشہ آگے بڑھنا چاہتی ہیں، رکتی نہیں ہیں اور ایسے میں ان کو ایسی مصنوعات درکار ہوتیں ہیں جو ان کی کارگردگی کو بہتر بنائیں۔ پیوماxمیبیلین کلیکشن کو اسی سوچ کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لانگ ویئر پوشاک تیار کی گئی ہے۔ پیوماxمیبیلین کلیکشن کی تعداد 12 ہے۔ اس میں نہ پھیلنے والا مسکارا شامل ہے تاکہ صارف کی بھنویں خراب نہ ہوں۔ اس میں ایک میٹالک ہائی لائٹر بھی ہے جو آنکھوں کو پرکشش بناتا ہے اور صارفین میں مقبول رہنے والے میٹ انک لانگ ویئر لپ کلر بھی مختلف نئے رنگوں کے ساتھ موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میبیلین اس میں دو نئی ڈیواسٹک بھی متعارف کرا رہا ہے، ایک نئی لانگ وئیر میٹ اور میٹالگ آئی اسٹک تاکہ صارف دن سے رات تک اچھی اور خوبصورت نظر آئیں۔ اس اسٹک میں واٹر پروف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے جلد چمکدار نظر آتی ہے۔ پروڈکٹ کو بہترین طریقے سے پیک کیا گیا ہے اور اس کو بآسانی کہیں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایتھیلیٹس، فیشن، خوبصورتی میں بے مثال اور اسٹائل آئیکون، کافی عرصے سے میبیلین کی ترجمان رہنے والی اور پیوما کی موجودہ ماڈل سفیر ایڈریانا لیما اس پروڈکٹ کے حوالے سے ہونے والی تشہیری مہم کو دنیا بھر میں لیکر جائیں گی۔

پیوما کے گلوبل ڈائریکٹر آف برانڈ اینڈ مارکیٹنگ فار پیوما ایڈم پیٹرک کہتے ہیں میک اپ تیار کرنے والی کمپنی کے ساتھ اشتراک کا مقصد ایک منفرد اور ایک نئی چیز تخلیق کرنا ہے جس کا خیال بھی کسی کو نہیں آیا ہے۔ وہ کہتے ہیں پیوما نے ہمیشہ فیشن اور کھیل کو ضم کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ تعاون اس مقصد کو پورا کرتا ہے۔ در اصل یہ کلیکشن اس تاثر کا حامل ہے جو جم سے ریمپ پر جاتا ہے، ہمارا مقصد اپنی صارف خواتین کے لئے ہر چیز کی فراہمی ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ ایسا پہلا اشتراک ہے جس سے پیوما کی خواتین آسانی سے جم سے نکل کر سڑک پر آئیں گی اور ہم ان کو وہ اشیاء فراہم کریں جس کے استعمال سے وہ خود کو اچھا محسوس کریں۔

میبیلین نیویارک کے گلوبل برانڈ پریذیڈنٹ لیونارڈو چیویز کہتے ہیں کہ پیوما اور میبیلین اشیاء کی تیاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ میبلین اور پیوما کے اشتراک سے جدید، اسٹریٹ اسٹائل میک اپ تیار کیا جاسکتا ہے جس تک صارفین کی رسائی بھی آسان ہو اور ان کی طرز زندگی کی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہو۔

پیوماxمیبیلین کلیکشن مارکیٹ میں ان کے اسٹوز اور آن لائن بھی دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لیے Maybelline.com پر وزٹ کیجیئے۔

میبلین نیویارک کے بارے میں:

میلبین ایک بین الاقوامی سطح پر میک اپ کا سامان تیار کرنے والا ادارہ ہے۔ اس کی مصنوعات 120 ممالک میں دستیاب ہیں۔ یہ میک اپ کا سامان تیار کرنے کے لیے نئے اور جدید طریقے استعمال کرتے ہیں۔ میلبن نیویارک کا مشن ہے کہ خواتین کے لیے ایسا میک اپ تیار کیا جائے جو جدید ہو، آسانی سے دستیاب ہو اور جس کا استعمال بھی آسان ہو۔ یہ ادارہ نیویارک فیشن ویک اور دیگر بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے فیشن ویکس کا باضابطہ میک اپ اسپانسر ہے۔ مزید معلومات کے لیے لاگ آِن کریں www.maybelline.com۔

Per L’Or233al امریکہ کی پالیسی کے تحت براہ کرم یہ بتائیں کہ آپ کو جائزہ کے لئے مفت مصنوعات فراہم کی گئی تھیں۔

پیوما کے بارے میں:

پیوما کھیلوں کا سامان تیار کرنے والا بین الاقوامی برانڈ ہے۔ جو کھیلوں کا لباس، جوتے اور دیگر سامان کی ڈیزائننگ، ان کی فروخت اور ان کے اشتہارات کے حوالے سے گزشتہ ستر سالوں سے کام کر رہا ہے۔ پیوما بین الاقوامی سطح پر کھیلوں اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے اور دنیا کے تیز ترین ایتھیلیٹس کے لیے مصنوعات تیار کرچکا ہے۔ پیوما کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور فٹبال، دوڑ کے مقابلوں اور ان کی تربیت کرنے والوں کے لیے جوتے اور دیگر کھیل کی اشیاء تیار کرتا ہے۔ ساتھ ہی باسکٹ بال، گالف اور موٹر اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کی بھی پرکشش مصنوعات تیار کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرز اور برانڈز کے ساتھ مل کر فیشن اور اسٹریٹ کلچر پر کھیلوں کے اثرات ڈالنے کے لئے تعاون کرتا ہے۔ پیوما گروپ مختلف برانڈز کا مالک ہے۔ اس کی ملکیت میں پیوما، کوبرا گالف اور ڈوبوٹیکس شامل ہے۔ کمپنی اپنی اشیاء 120 سے زائد ممالک تک پہنچاتی ہے اور دنیا بھر میں اس کے ملازموں کی تعداد 13000 سے زیادہ ہے۔ اس کا صدر دفتر جرمنی کے شہر ہرزوگینوراچ میں قائم ہے۔ مصنوعات اور پیوما کی مزید خبروں کے بارے میں جاننے کے لیے @PUMA کو فالو کریں اور about.puma.com پروزٹ کریں