سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کل کھل جائیں گئے

218

کراچی:سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ کے روزبحال رہے گی۔ ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو جمعرات کی رات آٹھ بجے سے ہفتہ صبح آٹھ بجے تک کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے،صوبے بھر میں پیر اور بدھ کے روزبھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہی تھی۔