ناقص اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں تیزہوگئی ہیں

282

کراچی:سندھ فوڈ اتھارٹی کی شہر بھر میں ناقص اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں تیزہوگئی ہیں اور گزشتہ روزبرنس روڈ، صدر، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز برنس روڈ اور صدر کے مختلف علاقو میں انسپکشن کی،

انسپکشن کے دوران صفائی ستھرائی اور ناقص انتظامات کے تحت سندھ فوڈ اتھارٹی نے مختلف ریستورانوں کو جرمانہ کرتے ہوئے دو ہفتے کا وقت دے دیا،اسکے علاوہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر ٹافی،پاپڑ،تلی ہوئی پیاز، کیچپ، مایونیز پر بڑی کارروائی کی،فیکٹری میں انسپکشن کے دوران دیکھا گیا کیچپ کی تیاری میں ٹماٹر کی جگہ فلیورز ڈال کر دلکش ساشز اور بوتل میں پیک کر کے مختلف ہوٹلوں اورریڑھی والوں کو سپلائی کیا جاتا تھا،مزید برآں ساسز میں کیمیکل، ٹیکسٹائل کلر اور ناقص خام مال کا استعمال کیا جا رہا تھا،

اس کے علاوہ تلی ہوئی پیاز کی تیاری میں سڑے ہوئی پیاز استعمال کی جارہی تھی،سیل کیے گئے یونٹس کے پروڈکشن ایریا میں واش روم، لال بیگ، مکھیوں کی بھرمار اور نیلے ڈرم بھی موجود پائے گئے، پراڈکٹ کے نمونہ جات اکٹھے کر کے ٹیسٹنگ لیب میں ٹیسٹ کے لیے بھی بھجوادیے گئے ہیں اور رپورٹ آ نے پر مزید قانونی کارر وائی کی جائیگی،انسپکشن کے دوران انکشاف ہوا کہ ریستوران مالکان کے پاس کوئی سرٹیفکیشن تھی اور نہ ہی کوئی لائسنس ،اور نہ ان کا پراڈکٹ کا لیب ٹیسٹ ہوا تھا،سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اور حفظان صحت کے اصول کی خلاف بنی ہوئی مصنوعات کو قبضے میں لے لیاجبکہ تین فیکٹریوں کو سیل کردیا،اس کے علاوہ مجموعی طور پر دو لاکھ بیس ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔