درندہ صفت بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

170

سری نگر :  درندہ صفت بھارتی فوج نے  مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق درندہ صفت بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بڈگام کے علاقے ہاپٹ نالہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہیدکیا ۔

کشمیر میڈیا کے مطابق  بھارتی فورسز نے ہاپٹ نالہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق   نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کشمیری شہری سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد کشمیری عوام اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

قابض بھارتی فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پر آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے گے۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہےجبکہ وادی میں  انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کہ خلاف  آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری کو موت کے گھاٹ اتر چکی ہے۔