برانڈ ایکسپو’’ جی ٹیکس‘‘ میں پی سی ڈی ایم اے کا اسٹال توجہ کامرکزبن گیا

281

کے سی سی آئی کے صدر ،صنعتکاروں،ٹریڈرز کا اسٹال کادورہ،خام مال سمیت دیگر معلومات فراہم کی گئیں،شاہد وسیم

نمائشوں میں برآمدکنندگان،درآمدکنندگان اور اسٹاکسٹ کے درمیان رابطوں کو استوارکرنے کا موقع ملتا ہے ، چیئرمین پی سی ڈی ایم اے

:کراچی
پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) نے صنعتکاروں اور ٹریڈز کو ون ونڈو سہولیات کی فراہمی کے لیے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ بی ٹو بی ٹیکسٹائل مشینری،کیمیکل و ایسسریز برانڈ ایکسپو’’ جی ٹیکس‘‘ میں اسٹال لگایا جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے نمائندوں ،ملک بھر کے معروف برانڈز ، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں اور ٹریڈر نے اسٹال کا دورہ کیا جہاں انہیں صنعتی خام مال سمیت دیگر معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین شاہد وسیم، وائس چیئرمین سلیم نی نی ،آصف ابراہیم،انور قادری، شکیل فتح،آصف ہادا،ارشدکمال،حفیظ الرحمان اور آدم جی جنید ماکڈا بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی سی ڈی ایم اے شاہد وسیم نے ’’ جی ٹیکس‘‘ نمائش کو برآمدی و درآمدی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی نمائشوں کے انعقاد سے برآمدکنندگان،درآمدکنندگان اور اسٹاکسٹ کے درمیان رابطوں کو استوارکرنے کا موقع ملتا ہے اور ڈیمانڈ و سپلائی کے مطابق ون ونڈو سہولت کے تحت سودے بھی طے پاتے ہیں جس سے کم وقت میں مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں نمائشوں کے دوران بی ٹو بی میٹنگز کا خصوصی اہتمام کیا جاتاہے تاکہ تاجر ایک دوسرے کے قریب آئیں اور اپنی ڈیمانڈ کے مطابق خریداری کے سودے کر سکیں یہی وجہ ہے کہ نمائشوں میں بی ٹو بی میٹنگز انتہائی مؤثر ثابت ہوتی ہیں صنعتی و کاروباری کو فروغ دینے میں خاطر خواہ مدد مسیر آتی ہے۔