اسرائیل فوج کا ایران کی فوجی تنصیبات پر حملہ

174

دمشق: اسرائیل فوج کا ایران کی فوجی تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام کے صوبے دمشق  میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ  متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے قدس فورس کے مرکز کو نشانا بنایا ہے  جبکہ یہ مرکز ایرانی پاسدران انقلاب کا ایک یونٹ ہے۔

دوسری طرف شامی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام کے دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

تاہم زیادہ تر میزائلوں کو شامی اینٹی ایئر کرافٹ نظام نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا، تاحال ایران کی جانب سے  اسرائیلی فوج کے حملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔