پاکستان سے 10کمپنیوں نے انٹرسیک 2019میں شرکت کی

206

دبئی میں پاکستان کے کمرشل قونصلر نے انٹرسیک 2019 کا دورہ کیا

انٹر سیک سیفٹی اور سیکیورٹی کا عالمی شہرت یافتہ میٹنگ کا پلیٹ فارم ہے۔ مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ اورگرد و نواح کے خطوں میں انٹرسیک نے خود کو صفِ اوّل کی نمائش ثابت کیا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی انٹر سیک میں کئی مصنوعات کے سیکشنز اور بین الاقوامی پویلینز مین اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بین الاقوامی خریداروں کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ انٹر سیک سیفٹی اور سیکیورٹی کی صنعت میں منفرد مقام رکھتی ہے۔انٹرسیک کے ایکیسویں ایڈیشن میں 1,200 سے زائد نمائش کنندگان نے 54 مما لک سے اور تقریباً 28,000 خریداروں نے دنیا بھر سے شرکت کی۔دبئی میں پاکستان کے کمرشل قونصلر نے انٹرسیک دبئی کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات اور نمائش کنند گان کی حوصلہ افزائی کی۔پاکستان نے دیگر 14 قومی پویلینز کے ساتھ انٹرسیک میں شرکت کی جن میں کینیڈا ، چین، فرانس، چیک ریپبلک ،جرمنی، ہانگ کانگ، بھارت، روس، اٹلی، کوریہ، سنگاپور، تائیوان، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے انٹرسیک 2019 میں قومی پویلین کا انعقاد کیا۔امریکن سیفٹی، انڈسٹریل سیفٹی، سیف ہینڈ، سن ٹیکس گلوز، ایم آر سنز، رشید احمد اینڈ سنز، شریف ٹیکس، اور جے این اے انڈسٹریز شامل تھیں۔براہِ راست حصہ لینے والی کمپنیوں میں حارث انٹرپرائزز اور برادرز ایسوسی ایٹس شامل تھے۔