ایان علی کی مسلسل غیر حاضری، عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی وارنگ دے دی

238

راولپنڈی: عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کی مسلسل  غیر حاضری پر  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر نہ پیش ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی ورنگ  دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے ایان علی کی جانب سے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے، مستقل حاضری سے استثنیٰ، معافی اور مقدمہ ختم کرنےکی درخواستیں مسترد کردی ہے۔

 خصوصی عدالت نے ملزمہ ماڈل گیل  کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ ملزمہ بادی النظر میں کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

عدالت  نے  ملزمہ کو وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ  ماڈل گیل اگر آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئی تو  اشتہاری قرار دےدیا جائے گا۔خصوصی عدالت نے گواہان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے  کیس کی آئندہ سماعت 15 فروری تک  ملتوی کردی ہے۔