مصری سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،59 دہشت گرد ہلاک

155

قاہرہ: مصر سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے  59 عسکریت پسند ہلاک کردیے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کہ مطابق  مصری سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں جزیرہ نماسینائی سمیت دیگر علاقوں میں متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں  7 مصری فوجی بھی ہلاک ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے داعش سے منسلک دیگر دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

واضح  رہے کہ مصری فوج نے جزیرہ نما سینائی میں داعش سے منسلک شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز فروری 2018ء میں شروع کیا تھا، فوجی حکام کے مطابق اس دوران درجنوں شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ جولائی 2015 میں بھی  سینائی کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پرفضائی بمباری کی تھی۔