میڈیکل اسٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فروخت قابل تشویش ہے

104

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم اوردیگرنے شہربھرمیں میڈیکل اسٹوروں پرنشہ آورادویات کی سرعام فروخت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہراورگردونواح کے اکثرمیڈیکل اسٹوروں پرنشہ آورانجکشن اورجنسی ادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے میڈیکل اسٹورزمالکان روپے بٹورنے کی خاطرنوجوان نسل کو نشہ کا عادی بنانے میں مصروف عمل ہیں شہر کی مختلف سنسان جگہوں پر نشہ استعمال کرنے والے افرادنشہ آورانجکشن خودکولگارہے ہوتے ہیں ان نشہ آورانجکشن کی وجہ سے بہت سے نوجوان موت کے منہ جاچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جنسی کیپسول اوردیگرادویات کی فروخت میں بھی اضافہ ہورہاہے جن سے نوجوان نسل گردوں کی بیماریوں میں مبتلاہورہی ہے ۔جبکہ محکمہ صحت میڈیکل اسٹوروں کے خلاف ہرقسم کی کاروائی سے گریزاں ہے ہیلتھ افسران دفاترمیں بیٹھ کر اپناحصہ وصول کرکے مکمل خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے سیکرٹری ہیلتھ اوروزیراعلیٰ پنجا ب سے ان بے ضمیرمیڈیکل سٹورزکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول میں داخل کرانا ترجیح ہے، آئی ٹی اے آرگنائزیشن
پشاور (اے پی پی)آئی ٹی اے آرگنائزیشن کی طر ف سے یونین کونسل بازار کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میر زکئی بھیڑوچ مردان میں تعلیم آگاہی مہم کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد اور مشن تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول میں داخل کرنا ہے تاکہ آنے والے نسلوں میں تعلیم عام ہو جائے ۔ تعلیم آگاہی مہم میں آئی ٹی اے آرگنائزیشن نے دوران مہم 16بچوں کو اسکول میں داخل کئے جس میں پانچ بچیاں اور گیارہ بچے شامل ہیں جو غربت اور دیگر وجوہات کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم تھے آرگنائزیشن کی طرف سے تمام داخل کرنے والے بچوں کو مفت کتابیں ، کاپیاں ،بستے، پنسل وغیر ہ دیئے گئے اور 45دن تک ان تمام بچوں کی رہنمائی بھی کی جائیگی جس کے بعد باقاعدہ رجسٹریشن ہو گی یاد رہے کہ تعلیم آگاہی مہم کیمپ مزید 45 دن جاری رہے گا جس میں 6سال سے 12سال تک عمر کے بچے اور بچیاں جو تعلیم سے محروم ہے اسکول میں مفت داخل کیے جائیں گے۔