آرم? چ?ف ?ا ا?ئر??فنس فائرنگ ر?نج ?ا دور?، آئ? ا?س پ? آر

277

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے ایف ایم 90 ایئرڈیفنس میزائل کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔ اس موقعے پر آرمی چیف پاک فوج میں شامل ہونے والے نئے ایف ایم 90 میزائل کی فائرنگ کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ایم 90 ایئرڈیفنس سسٹم کروز میزائل اور ڈرونز کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق میزائل زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ایم 90 میزائل کئی اہداف کو بیک وقت میں نشانہ بنا سکتا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا ۔ ان کاکہنا تھا موجودہ دور کی جنگوں میں ایئرڈیفنس کی ضرورت بڑھ گئی ہے ۔