امریکہ جانے والے مسافر کے بیگ سے ہزاروں ڈالر چوری

272

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  اے ایس ایف کاونٹر پر چیکنگ کے دوران پر اسرارانداز میں مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زائد ڈالر چرالئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق       جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انوکھی واردات  درپیش آئی ۔جس میں  امریکا سے کراچی پہنچنے والے پاکستانی مسافر عثمان صدیقی کے بیگ سے   چیکنگ کے دوران7ہزار سے ڈالر سے زائد رقم چرالی گئی۔

مسافر  نے بتایا کہ 23 جنوری کو  کراچی ایئرپورٹ سے امیگریشن کے بعد اے ایس ایف کاونٹر پر پہنچا تو وہاں بیگ کو چیکنگ کے لئے الگ کیا گیا اور چند لمحوں میں تین لفافوں میں رکھے 7 ہزار سے زائد ڈالرز سادہ کاغذات اور ایک ایک ڈالر میں تبدیل کردیے گئے۔ طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا تو نجی ایئرلائنز حکام کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک طیارہ اڑان بھر چکا تھا۔

مسافر نے  وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو شکایت  سے آگاہ بھی کیا۔

ادھر دوسری جانب  وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد معاملہ تحقیقات کے لئے ڈی جی اے ایس ایف کو منتقل کردیا گیاہے جس میں ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کے اگر مسافر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے گی۔