پاکستان کوادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت

152

اسلام آباد: ترجمان وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فروری کے وسط  سے پاکستان  کوسعودی عرب سے ادھار تیل ملنے کا سلسلہ شروع  ہو جائے   گا۔

وزیر خزانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو فروری کی وسط سے  اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض پر 4.5 ارب ڈالر کا تیل ملے گا اور یہ سلسلہ  3 سال کی مدت کے لیے ہوگا جبکہ (آئی ڈی بی) ہر سال پاکستان  کو ڈیڑھ ارب ڈالر تیل کی ترسیل   کرے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ کا ادھار تیل ملے گا۔

ترجمان کے مطابق (آئی ڈی بی) سے (ایل این جی) بھی ادھار لینے پر بات چیت چل رہی ہے۔

ترجمان  نے مزید بتایا کےمتحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل  کے معاملات پر بات چیت چل  رہی ہے۔