جماعت اسلامی سکھر کے رہنماؤں کا اسد اللہ بھٹو سے سمدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

161

سکھر( نمائندہ جسارت)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ، سابق رکن قومی اسمبلی اسدا للہ بھٹو کے سمدھی عبدالستار صدیقی وفات پا گئے، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، مولانا سلطان احمدلاشاری، سرفرا ز صدیقی اور زبیرحفیظ شیخ سمیت دیگر رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت و رحمت اور سوگوار پسماندگان کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر کی دعا کی ہے۔

سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں محروم
طبقہ کیلیے مثالی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ
سرگودھا (اے پی پی) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں محروم طبقہ کیلیے مثالی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کیلیے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی اور بھکر کے اضلاع میں غریب اور مستحق لوگوں کیلیے لاہور کی طرز پر جدید سہولتوں سے آراستہ عارضی پناہ گاہیں بنانے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں، اس سے غریب اور مستحق لوگوں کو اچھی رہائش گاہیں حاصل ہوں گی۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔