پا? چ?ن را?دار? منصوب? ?س? شا?را? ?ا نام ن???،احسن اقبال

254

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی شاہراہ کا نام نہیں جو تبدیل کردیا جائے گا ۔ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، عالمی میڈیا منصوبے کو مثبت انداز میں پیش کررہا ہے ۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے سینیٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی شاہراہ کا نام جو تبدیل کر دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی، اس حوالے سے جو بھی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا عالمی میڈیا چین کےساتھ 46 ارب ڈالر کے معاہدوں کو مثبت انداز میں پیش کر رہا ہے، دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کو محفوظ تصور کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا گوادر بندرگاہ کے ذریعے پورے ملک کو دنیا سے ملانا ہے،اقتصادی ترقی کےلیے صنعتی زونز کا قیام انتہائی ضروری ہے، وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان میں آمریت کی وجہ سے معاشی استحکام نہیں آسکا ۔