کوئٹہ: ڈی آئی جی پولیس کےدفتر پرفائرنگ، پانچ افراد زخمی

140

کوئٹہ: لورالائی میں نامعلوم افراد نے ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر فائرنگ کردی ۔

پولیس کے مطابق لورالائی میں ڈبٹی انسپکٹر  جنرل پولیس کے دفتر پرچار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے2 دہشت گرو کو ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دھماکے کی  بھی گونج سنی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کی بھار نفری طلب کرلی گئی ہے جب کہ ڈی آئی جی نثاراحمد خان سمیت 15 افسران کو بحفاضت دفتر سے نیکل لیا گیا۔

 دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔