مسلم لیگ(ق) کے رہنما کےقتل کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

607

گجرانوالہ: پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کاشف مہر کو گذشتہ روز ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  گنجرانوالہ میں (ق) لیگ کے رہنما کاشف مہر کو قتل کرنے کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  جس میں فائرنگ کے بعد تین افراد کو سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کاشف   مہرسمیت انکے محافظ  کو واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں  گھر میں گھس کر گولیاں ماری گئی تھیں جس کے نتیجے میں  کاشف مہر اپنے ایک محافظ سمیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

پولیس زرائع  کے مطابق فائرنگ کاشف مہر کے داماد عامر اور اس کے بھائی نے پیسوں کے لین دین کے تناظہ پر  کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔