عوام 5فروری اسلام آباد کی یکجہتی کشمیرریلی میں بھرپورشرکت کریں

122

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں ،خواتین اوربوڑھو ں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوزتشدداورقتل عام پر عالمی برادری کی بے حسی شرمناک ہے،عوام 5فروری کو1بجے آبپارہ اسلام آباد کی یکجہتی کشمیرریلی میں بھرپورشرکت کرکے مظلوم کشمیری عوام کے زخمو ں پرمرہم رکھنے کیلیے اپنافرض پورا کریں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی ذمے داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،پروفیسرمحمداطہرشیخ اور عبدالحنان چیمہ بھی اجلاس میں شریک تھے ۔اس موقع پراجلاس میں منصوبہ عمل 2019ء کوحتمی شکل دینے کے حوالے سے اقدامات سمیت یکجہتی کشمیرویک کی تیاریوں کا جائزہ لے کرذمے داریو ں کاتعین کیا گیا ۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ تنظیم کے تحرک اورمضبوطی کیلیے ہر ممکن اقدام کریں گے صوبے بھرمیں ورکرزرجسٹریشن مہم کا آغازکررہے ہیں جس کے بعد سرگودھا اور راولپنڈی میں عظیم الشان و رکرزکنونشن کاانعقاد کریں گے ۔