ا?م ??وا?م ?? د?شتگرد صولت مرزا ?و ل??اد?ا گ?ا

194

متحدہ قومی موومنٹ کے دہشتگردصولت مرزا کو تہرے قتل کیس میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد سمیت تین افراد کے قتل میں سزائے موت پانے والے ایم کیوایم کے کارکن صولت مرزا عبرتناک انجام کو پہنچ گئے۔صولت مرزا کو منگل کی صبح سینٹرل جیل مچھ میں طبی معائنہ کے بعد پھانسی دی گئی۔

صولت مرزا کو جوڈیشل مجسٹریٹ ہدایت اللہ کی نگرانی میں پھانسی دی گئی جب کہ اس موقع پر جیل کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صولت مرزا کی پھانسی کے موقع پر مچھ جیل میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جب کہ جیل کے ارد گرد بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

اطلاعات کے مطابق صولت مرزا نے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ ہدایت اللہ سے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے کیونکہ مقتول کے خاندان سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ مجسٹریٹ ہدایت اللہ کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی آخری خواہش کو پورا کرنا میرے اختیار میں نہیں ۔

خیال رہے کہ صولت مرزا کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد مجرم کی پھانسی اس قبل 19 مارچ اور یکم اپریل کو ملتوی کی جاچکی تھی جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ ہفتے تیسری بار مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے۔

دوسری جانب صولت مرزا کی میت کوئٹہ کے ایدھی سرد خانے پہنچادی گئی ہے جہاں سے دن 12بجے میت کو ایئرپورٹ منتقل کیا جائے گا اور دوپہر2بجے کی فلائٹ سے میت کراچی پہنچائی جائے گی۔صولت مرزا کے جسدخاکی کے ساتھ ان کے 2بھانجے موجود ہیں جو میت کے ہمراہ کراچی آئیں گے۔