شمال? ?ور?ا فور? طور پرم?زائل تجربات رو? د? ، جنوب? ?ور?ا

169

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کیجانب سے کئے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پریشان کن قرار دیا ہے اور شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس کام کو روک دے۔

شمالی کوریا نے ہفتے کے روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ہے تاہم اس کے وقت، تاریخ اور تجربہ کے مقام اور میزائل کی رینج کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے ترجمان کے مطابق شمالی کوریا کو آبدوزوں کے زریعےداغے جانے والے بین البرعظمی میزائلوں کے تجربات کے سلسلے کو روک دینا چاہئےکیونکہ یہ خطے میں عدم استحکام کی علامت ہے ۔

جنوبی کورین وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے ہفتے کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے لیے چار سے پانچ سال (کا عرصہ) درکار ہیں۔ تاہم وزارت دفاع کے ایک عہدیدار، جن کی شناخت نہیں کی گئی، کے بقول شمالی کوریا بیلسٹک میزائل سے لیس مکمل طور پر آپریشنل آبدوزیں تین سالوں کے اندر بنا سکتا ہے۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے وزیر دفاع ہان من کو نے شمالی کوریا کے طرف سے اشتعال کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔