سانح? 12مئ? ??خلاف مل? ب?ر م?? و?لاء ?ا ?وم س?ا?

214

سانحہ 12مئی 2007کے خلاف ملک بھر میں وکلاء آج یوم سیاہ منارہے ہیں جب کہ کراچی میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔

12مئی 2007کو جسٹس افتخار چودھری کی کراچی آمد پرسیاسی جماعت کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے اور 40سے زائد افراد کی ہلاکت کے سانحہ پر آج وکلاء بھر میں وکلاء یوم سیاہ منارہے ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے سانحہ 12مئی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا جب کہ سندھ ہائی کورٹ ،سٹی کورٹ اور ماتحت عدالت میں وکلاء نے ہڑتال کررکھی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔دن 12بجے ہائی کورٹ بار میں جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوگا جس میں سانحہ 12مئی کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی۔