کشمیروبیت المقدس آزاد،افغانستان میں بہارآئے گی،طارق سلیم

97

راولپنڈی(وقائع نگارخصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد کسی ایک فرد یا تنظیم نہیں بلکہ پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کی ذمے داری ہے،ہمیں دن کی روشنی کی مانندیقین ہے کہ نہ صرف کشمیراورمقبوضہ بیت المقدس آزاد ہوگا بلکہ افغانستان میں بھی اسلام کی بہارآئے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یکجہتی کشمیرآل پارٹیزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کے خلاف اور آزادی کشمیر کیلیے قوم کوتوانا آوازبننا ہوگا 5فروری کو یکجہتی کشمیرڈے کا آغازقاضی حسین احمدؒ نے کیاجوآج پوری دنیا میں مظلوم عوام کی جدوجہد کی علامت بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی 7لاکھ جدید اسلحہ سے لیس آرمی اس آوازکونہیں دبا سکی جو حریت قائد سید علی شاہ گیلانی کی قیادت میں نہتے کشمیر ی عوام نے ہندوسامراج کے خلاف بلندکی تھی،برہان وانی کی شہادت نے کشمیری نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ظلم وجبرکے ذریعے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی پرامن جدوجہد کو نہیں دبایا جاسکتا ۔ مورخ جب آزادی کشمیر کی تحریک لکھے گا توقاضی حسین احمدؒ سمیت پاکستان کی دیگرمذہبی قیادت کوسنہرے حروف سے یاد کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بے سروسامانی کے عالم میں افغانستان کے عوام نے روس جیسی سپرطاقت کا زعم خاک میں ملایااوروہ کئی ریاستوں میں بکھرگیا ، اس کے بعد امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ افغانستان پر حملہ آورہوا لیکن دنیا نے دیکھا کہ آج عبرتناک شکست اس کا مقدربن چکی ہے کل تک جن پروہ گوانتاناموبے جیسے بدنام زمانہ ٹارچیرسیلوں میں ظلم وجبرکے پہا ڑتوڑکران کی تذلیل کرتا تھا آج انہی سے مذاکرات کی بھیک اورمحفوظ رستہ مانگ رہا ہے ۔ مستقبل اسلام کا ہے عالمی استعمارکے آلہ کارپاکستان میں بھی باربارناکام ہوئے ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہماری منزل ہے ۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں کیلیے ٹراما اور ایمرجنسی کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ
پشاور (اے پی پی)ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ اسپتال کے آرتھو پیڈک ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام آرتھوپیڈک سے منسلک ڈاکٹروں کیلیے ٹراما اور ایمرجنسی کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔سی ایم ایچ راولپنڈی کے معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر سہیل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ورکشاپ میں خیبر پختونخوااور پنجاب سے60ڈاکٹرز نے حصہ لیا۔