پوری کشمیر وادی عملاً بھارتی فوج کیمپ میں تبدیل ہو چکی ہے،عمرفاروق

117

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی110کے امیر چوہدری عمرفاروق نے کہا ہے کہ کل مورخہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر سیکڑوں افراد کے ہمراہ چنیوٹ بازارہونے والی اظہاریکجہتی کشمیرریلی میں شرکت کریں گے جس کی بھرپورتیاریاں کرلیں گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم مودی کی آمد کے موقع پر کشمیریوں نے مکمل ہڑتال کرکے اورسیاہ جھنڈے لہراکرثابت کیاہے کہ کشمیری اپنی آزادی کی خاطرہرطرح کی قربانی دینے کو تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے مودی کے دورہ کشمیرپر وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کرنے سے واضع ہوگیاہے کہ بھارت کبھی بھی کشمیروں کو اب زیادہ دیرتک غلام نہیں رکھ سکتا۔کشمیر میں بھارتی مظالم کی اب کوئی انتہا نہیں رہی پوری وادی عملاً بھارتی فوج کیمپ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جہاں سات لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کوکشمیری عوام پر مظالم کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ آئے روز کشمیری اپنے جوانوں کے جنازے اٹھائے بھارتی بربریت کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی وحشیانہ مظالم کا سختی سے نوٹس لے اور کشمیریوں سے کیا گیا وہ وعدہ پورا کرے جو اقوام متحدہ نے ان سے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اس بات کا پابند ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں آزادانہ رائے شماری کرائے تاکہ مظلوم و محکوم عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل سکے۔ عالمی قیادت کو اب سنجیدگی سے بھارت کے جنونی ہاتھ کو روکنا ہوگا تاکہ کشمیریوں کی نسل کشی روکی جا سکے اور وہاں کے عوام کو ستر برسوں سے سلب شدہ اپنا حق مل سکے۔ اس طرح ہی جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کی وجہ سے دو ایٹمی ممالک کے درمیان حالت جنگ کی کیفیت کو ختم کیا جا سکتا ہے اور علاقہ میں واستحکام کی راہ ہموارکی جاسکتی ہے ۔
لاہور ، پتنگ بازی پر قابو نہ پایا جا سکا ، قاتل ڈور نے 2 شہریوں کو زخمی کر دیا
لاہور (آئی این پی ) لاہور میں پتنگ بازی پر قابو نہ پایا جا سکا ، قاتل ڈور نے 2 شہریوں کو زخمی کر دیا ، زخمیوں کے ورثاء نے پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکامی پر شدید احتجاج کیا۔ لاہور کے فیکٹری ایریا میں ڈور نے 2 شہریوں کو زخمی کر دیا ۔ 35 سالہ ماجد گھر سے سودا سلف لینے نکلا تو ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ دوسرے واقعے میں فقیر حسین کے گلے پر ڈور پھر گئی جس سے وہ لہولہان ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج معالجہ جاری ہے۔زخمیوں کے ورثا نے پولیس کی جانب سے پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکامی پر شدید احتجاج کیا۔