زائد فیسوں کے خلاف ملتان میں طلبہ کا احتجاج

421

ملتان: زائد فیسوں اور جرمانوں کیخلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے سامنے بوسن روڈ کو بلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان میں  زائدفیسوں اور جرمانوں کیخلاف طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔ طلباء  پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔

طلبہ کا کہنا ہے کے   یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسں بڑھانے کیساتھ جرمانوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے تاہم جرمانے ادا نہ کرنے پر کئی طلبہ کو فائنل سمسٹرز بھی بیٹھنے نہیں دینے جا رہا۔

مظاہرے میں شریک طلبہ نے یونیورسٹی کے سامنے بوسن روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کیجانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔