سکھر ، ڈرائیور یرغمال ،رکشے سے محروم

106

سکھر( نمائندہ جسارت) روہڑی کے علاقے چھوہا ر ا منڈی سے ایک شخص سامان اٹھاونے کے لیے کرایہ پر لوڈر رکشا کرواکر لے گیا ٹنڈرو بورہا قبرستان کے قریب پہنچا تو پہلے سے موجود ساتھیوں کیساتھ ملکر لوڈر ڈرائیور گلشن جتوئی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ کر پھینک دیا اور لوڈر رکشا چھین کر فرار ہوگئے جس کی اطلاع پٹنی تھانے پر دی گئی ۔

ٹنڈوآدم،گیس پریشر میں کمی،شہری پریشان
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم میں گیس پریشر میں کمی کے باعث طلبہ و طالبات سمیت مزدور ناشتہ کیے بغیر جانے پر مجبور ، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ٹنڈوآدم کے مختلف علاقوں محلہ الٰہیار ، احمد آباد ، چرخہ گھر ، جوہر آباداوربنگلہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث اسکول جانے والے طلبہ اور مزدور طبقہ صبح ناشتہ کیے بغیر ہی اسکول اور اپنے کام پر جانے پر مجبور ہیں جبکہ سماجی تنظیم الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اعظم قریشی نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔