وز?راعظم اور آرم? چ?ف اعل?? سطح وفد ?? ?مرا? افغانستان پ?نچ گئ?

260

وزیراعظم میاں نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم میاں نوازشریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ افغانستان پہنچے ہیں۔وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی افغانستان گئے ہیں جب کہ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر سرتاج اعزاز،معاون خصوصی طارق فاطمی،سیکرٹری خارجہ اعجاز چودھری سمیت دیگر اعلیٰ سول اور ملٹری حکام شامل ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے اور وہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل آئے ہیں۔

کابل ایئرپورٹ پر پاکستان کے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا استقبال افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین اور وزیرخزانہ نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کابل جانے والے وفد میں آرمی چیف کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی،چیف آف جنرل اسٹاف اوردیگرحکام بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل جانیوالاوفد برادر ملک کیلیے امن،ترقی اورخوشحالی کاپیغام لے کرگیا ہے۔