?راچ? اس?ا? مار??? م?? ت?ز?،100ان???س م?? 250پوائن?س ?ااضاف?

219

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے اور اب تک کے ایس ای 100انڈیکس میں 250پوائنٹس اضافہ ہوچکا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز نیب اور ایس ای سی پی کی جانب سے مختلف انکوائریز کے آغاز کی خبروں اور آئندہ بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس میں ڈھائی فیصد اضافے کی اطلاعات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور 100انڈیکس 1ہزار سے زائد پوائنٹس گراوٹ کا شکار ہوگیا تھا جس سے سرمایہ کاروں کے 21ارب روپے ڈوب گئے تھے۔

منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران پہلے سیشن میں کے ایس ای 100انڈیکس 250پوائنٹس اضافے کے بعد 32ہزار 771کی سطح پر آگیا۔