چائنافلوٹنگ جیٹی ماہی گیروں کے حوالے کردی گئی

177

کراچی :چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے چار لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی فلوٹنگ جیٹی کی مقامی ماہی گیروں کے حوالے کردی گئی۔اس حوالے سے حب کے علاقے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ماہی گیروں سمیت بلوچستان حکومت اور چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کراچی میں واقع چائنیز قانصلیٹ کے کمرشل اتاشی گاوٗ چن شوئی،صوبائی سیکریٹری فشریز اور کوسٹل ڈیویلپمنٹ ارشد حسین بگٹی، سی ای او سی پی ایچ جی سی ژاوٗ یونگ گینگ اور وزیرِاعلی بلوچستان کے مشیر برائے فشریزحاجی اکبر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب کے بعد معزز مہمانوں کو فلوٹنگ جیٹی کا دورہ بھی کروایا گیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کے سی ای او ژاوٗ یونگ گینگ نے کہا کہ فلوٹنگ جیٹی کمپنی کی جانب سے علاقے کے لوگوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے ۔ہم نے پلانٹ کے آپریشنز شروع ہونے پہلے، کوئی منافع کمائے بغیرعلاقے میں انفرااسٹرکچر کی بحالی اور علاقے کے لوگوں کے طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے۔

اس موقع پر چائنیز قانصلیٹ کے کمرشل اتاشی گاوٗ چن شوئی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والوں 11منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ مزید 11منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔جن کی کل مالیت.9 18ارب ڈالر ہے۔

ان منصوبوں سے پاکستان میں 70,000ہزار براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ماہی گیروں کیلئے سی پی ایچ جی سی کی جانب سے تعمیر کردہ فلوٹنگ جیٹی حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔میں کراچی میں واقع چائینیز قونصلیٹ کی جانب سے اپنے پاکستانی دوستوں کو اس منصوبے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

واضع رہے کہ اس فلوٹنگ جیٹی کو چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے اسٹیٹ پاور انوسمنٹ کارپوریشن(SPIC) کے مدد سے تعمیر کیا ہے۔ جو حب بلوچستان میں قائم کئے جانے والے 1320میگا واٹ کول پاور پلانٹ کے مین اسپانسر ہیں۔فلوٹنگ جیٹی کو بلوچستان کوسٹل اینڈ فشریز ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سے مشاورت کے بعدمکمل طور پر پاکستانی کنٹریکٹرز اور مزدوروں نے ایک سال کی انتھک محنت کے بعد تعمیر کیا ہے ۔

علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی غیر موجودگی میں ، فلوٹنگ جیٹی سے الانہ گوٹھ کے رہائشی اندازاً900سے زائد ماہی گیروں کوماہی گیری میں مدد فراہم کرے گی جس سے گوٹھ کے 2000سے زائد گھروں کو روزگار کے مواقع حاصل ہو سکیں گے۔

کمپنی سے جاری گئے اعلامئیے کے مطابق، چائنا پاور حب جنریشن کمپنی اپنے مختلف سی ایس آر منصوبوں کے ذریعے علاقے کے پسماندہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ماضی میں کمپنی نے علاقے کے نوجوانوں کوتعلیم کے ذریعے سیکھنے اور بعد ان نوجوانوں کو اپنے پلانٹ پر روزگا ر کے مواقع فراہم کئے ہیں۔کمپنی علاقے سے کچرا اور گند صاف کرنے میں بھی مقامی انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔کمپنی نے حال ہی میں گڈانی کے علاقے میں ایک اسکول کرنے کیلئے دی سٹیزن فاوٗنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔حکومتِ بلوچستان سے زمین کی خریداری کے منظوری کے فوری بعداسکول کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔ واضع رہے کہ چائنا پاور انوسمنٹ ہولڈنگ اور حبکوکے اشتراک سے قائم کی جانے والی کمپنی چائنا پاور حب جنریشن کمپنی(CPHGC) پا ک چائنا اقتصادی راہداری کا منصوبہ کا حصہ ہے جس میں چائنا پاور انوسمنٹ ہولڈنگ کے 74فیصد اور حبکو کے 26فیصد شیئر ہیں۔