فیصل بینک کا سینٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک فنانس سے اشتراک

201

کراچی: فیصل بینک نے اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈپارٹمنٹ ’سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس‘ سے اشتراک کر لیا ہے جس کے تحت فیصل بینک ادارے کے ڈپارٹمنٹ ’اسلامک بینکنگ آگاہی، اسکالر شپ اور ریسرچ‘ پراجیکٹ کی فنڈنگ کرے گا۔فیصل بینک اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈپارٹمنٹ سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس کے درمیان شراکت داری سے امید ہے کہ اسلامک بینکنگ میں ریسرچ اور تعلیم کے ساتھ ساتھ صنعت بھی ترقی کرے گی۔اس منصوبے کے تحت سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس کے محکمے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اسلامک بینکنگ فنانس پروگرام میں حصہ لینے والے مستحق طلبا کو اسکالرشپ دی جائے گی۔فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب یوسف حسین نے اس خوش آئند موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ چند سالوں میں ایک مکمل اسلامک بینکنگ مالیاتی ادارہ بننے کے لیے پرعزم ہیں۔ سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کی جانب اک قدم ہے۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملک کی تیزی سے ترقی کرتی اسلامک بینکنگ کی صنعت میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محسن خان اور سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر کریم اللہ نے سینٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک فنانس کے وژن پر روشنی ڈالی جس کے تحت انٹرنیشنل کتب، عالمی پیپرز اور کانفرنسوں کا انعقاد کرا اسلامک فنانس کی تعلیم، تحقیق اور صنعت کے بہترین طریقوں کے ذریعے ملک کے موجودہ اسلامک مالیاتی نظام کے منظرنامے کو تبدیل کیا جا سکے۔