پا?ستان? نژاد ساجد جاو?د برطان?? ?? وز?رتجارت بن گئ?

172

کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر تجارت بن گئے۔

حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات میں ساجد جاوید نے کنزرویٹو پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

وہ سیاسیت میں ابتداء ہی سے کنزویٹو پارٹی کے فعال رکن رہے۔انہوں نے 20سال کی عمر میں کنزریٹو پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس کے بعد وہ پارٹی میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ساجد جاوید2010 کے انتخابات میں انہوں نے فتح حاصل کی اور کنزر ویٹو پارٹی کی جانب سے پہلے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، ان کو 2010 سے 2015 تک مختلف وزارتوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔