جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم فیض آباد دھرنے کا فیصلہ تاریخ ساز ہے

258

کراچی مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم کی طرف سے جاری کردہ فیض آباد دھرنے کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا جس میں ریاستی اداروں اور سیاسی قیادت کیلئے واضح پیغام ہے

 ملک کی سالمیت اسی میں ہے کہ ملک کے دستور پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاست ملکی سطح پر رول آف لاء کی رٹ کو قائم کرے تاکہ ایک عام شخص کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو سکے اس فیصلے کے بعد ملکی سطح پر تمام محروم طبقوں کو بھی حوصلہ ملا ہے بالخصوص اُن لوگوں کو جنہوں نے جیلوں کی صوبتوں سمیت بہت سی مشکلات کا سامنا عدلیہ بحالی کی تحریک میں کیا ہے

بلکہ غداری کے مقدمات تک کا سامنا کیا اس طرح کے فیصلے عدلیہ بحالی کے فوری بعد جاری ہونے چاہیں تھے لیکن بد قسمتی کے ساتھ ایسا نہ ہوسکا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فوری طور پر جن اداروں اور سیاسی افراد کی نشاندھی کی گئی ہے کہ انہوں نے ذاتی مفادات کی خاطر فیض آباد دھرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے ان کے خلاف قانونی کروائی عمل میں لائی جائے اور مستقبل کیلئے پارلیمنٹ کی سطح پر تمام سیاسی پارٹیوں اور منتخب اراکین کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے

 

سپریم کورٹ کے فیصلے پر مستقبل کا باقاعدہ لائحہ عمل طے کیا جائے تاکہ ریاست کے تمام ادارے ملک کے دستور کی روشنی میں اپنا کردار ادا کریں اگر فیض آباد دھرنہ فیصلے سے بھی سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں نے کوئی رہنما ئی حاصل نہ کئی تو آنے والا وقت کسی کو بھی معاف نہیں کرے گا پہلے ہی مفاد پرست عناصر نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی محنت کشوں اور سول سوسائیٹی کی تنظیمو ں کی طرف سے فیض آباد دھرنے کے فیصلے کو محروم طبقوں کیلئے روشنی کی کرن تصور کیا جا رہا ہے چونکہ گزشتہ ستر سالوں سے ملکی سطح پر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں محنت کشوں کا بھی بد ترین استحصال کیا جا رہا ہے تمام طبقوں کو اُس وقت انصاف فراہم نہیں ہو سکتا جب تک ریاستی اداروں میں رول آف لاء کی رٹ قائم نہیں ہوگی۔