شام? صدر?? ح?ومت گران? ?? سازش ،ن?شنل س??ور?? ب?ورو ?? سربرا? برطرف

209

صنعا: شام کے خفیہ ادارے ”نیشنل سکیورٹی بیورو” کے سربراہ علی مملوک کو صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں عہدے سے ہٹا تے ہوئے انھیں گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے۔

مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق علی مملوک پر شام میں باغی گروپوں کی حمایت کرنے اور رجیم کے جلا وطن ارکان سے روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انھوں نے شامی فوج کی شمال مغربی صوبے ادلب میں حالیہ شکستوں کے بعد غیرملکی حکومتوں سے روابط استوار کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق علی مملوک نے مڈل ایسٹ کی اہم شخصیت کے ذریعے ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ سےخفیہ بات چیت کی تھی۔ شام کے صدارتی محل سے تعلق رکھنے والےایک اعلیٰ عہدےدار کے مطابق ایران کے بڑھتے ہوئے کردار پر بہت سے شامی عہدے دار ایران کے ایوان صدر میں بڑھتے ہوئے کردار سے نالاں ہیں۔

زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ علی مملوک بشارالاسد کے چچا رفعت الاسد سے بھی رابطے میں تھے۔ رفعت الاسد کو 1980 کے عشرے میں اپنے بھائی حافظ الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں جلا وطن کردیا گیا تھا۔