روبوٹ ویکیوم کلینر خواتین کو آرام دے گا

158

یوں تو ہر فرد کو گھر کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا چاہیے مگر اس کی زیادہ ذمے داری خواتین پر ہوتی ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ صفائی ستھرائی پر ستائش خواتین ہی کی ہوتی ہے اور گندگی کی صورت میں تنقید بھی انہی کے حصے میں آتی ہے۔ لان، کوریڈور، کمروں کے فرش وغیرہ کی صفائی تو روز ہی ہوتی ہے۔ گھر میں اگر قالین بچھا ہو تو اس پر بھی ہر دو تین دن کے بعد ویکیوم کلینر چلایا جاتا ہے۔ پھر بھی کچھ جگہیں ایسی ہوتی ہیں جن کی صفائی مشکل ہوتی ہے۔ روزانہ کی جھاڑپونچھ اور صفائی ستھرائی کے دوران ان پر توجہ دینا خواتین کے لیے ممکن نہیں رہتا۔ چناں چہ یہاں گرد کی تہہ جمتی چلی جاتی ہے۔اگر آپ اپنے گھر میں سوفہ سیٹ اور بیڈ کے نیچے جھانکیں تو آپ کو یہاں گرد اور چھوٹا موٹا کوڑا کرکٹ پڑا نظر آجائے گا۔ اب ان مشکل جگہوں کی روزانہ صفائی کوئی مشکل کام نہیں رہی۔ اس روبوٹ ویکیوم کلینر کا ہدف گھر کے ایسے ہی مقامات ہیں۔ طشتری نما یہ روبوٹ ننھے پہیوں کی مدد سے 25 تیرتا24 ہوا سوفے، بیڈ اور دوسری تنگ جگہوں پر بہ آسانی پہنچ جاتا ہے اور وہاں موجود گرد اور مٹی کو 25 سانس24 کے ذریعے کھینچ کر اپنے 25شکم24 میں بھرلیتا ہے۔ اس جدید روبوٹ کلینر کو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔