ح?ومت چ?و?? صوبو? ?ا احساس محروم? ختم ?ر? ،ام?ر جماعت اسلام?

286

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت نے کاشغر اور گوادر راہداری پر اعتماد میں نہیں لیا ، وفاقی حکومت زیادہ تنگ نظری کا مظاہرہ نہ کریں

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خود کو پنجاب تک محدود نہ رکھیں تمام صوبو ں کے لئے یکساں پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم ہو ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر ، کاشغر راہداری پر خیبر پختونخواہ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا آج کا دھرنا حکمرانوں کی اسی بے حسی اور عدم توجہی کے خلاف ہے ۔ دھرنا ہمارا حق ہے اور یہ جمہوریت کا حسن بھی ہے ۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ کابل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس دورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پر امن افغانستان ہی پر امن پاکستان کی ضمانت ہے ہم خطے میں جاری پروکسی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔