ایل این جی کے 6 کارگو جہاز درآمد کرنے کا منصوبہ

212

دلچسپی لینے والی کمپنیوں سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے بولیاں طلب کر لیں

کراچی  گرمیوں میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کی خاطر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 ایل این جی کارگو جہاز

درآمد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔رواں مئی اور جون کے دوران 6 ایل این جی کارگو جہاز درآمد کیے جائیں گے ایل این جی درآمدات میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے بولیاں بھی طلب کر لی ہیں، کمپنیاں اپنی بولیاں 11 مارچ تک جمع کرا سکتی ہیں۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق ایل این جی سے لدے چار جہاز مئی میں جبکہ دو جہاز جون میں درآمد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گرمیوں میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کے خاطر زیادہ ایل این جی درآمد کی جارہی ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق چھ کارگو جہاز سے لگ بھگ 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔